اردو

urdu

By

Published : Feb 23, 2022, 9:03 PM IST

ETV Bharat / state

Army Helps Helpless Drivers: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فوج درماندہ مسافروں کی مدد کررہی ہے

اننت ناگ میں شدید برف باری کی وجہ سے قومی شاہراہ معطل کردی گئی۔ جس کے باعث مسافروں کو راستے میں ہی قیام کرنا پڑا، فوج کی جانب سے قاضی گنڈ سینکڑوں درمانده ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو کھانے پینے کی چیزیں اور گرم لباس وسامان فراہم کئے گئے۔ Army Helps Helpless Drivers

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فوج کر رہی ہے درماندہ مسافروں کی مدد
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فوج کر رہی ہے درماندہ مسافروں کی مدد

مسلسل بھاری برف باری میں درماندہ ٹرک و دیگر مال بردار گاڑیوں کو راحت پہنچانے اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کی غرض سے فوج کی 2 سیکٹر راشٹریہ رائفلز2 Sector Rashtriya Rifles نے اقدامات کئے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ پرفوج درماندہ مسافروں کی مدد کر رہی ہے
اس سلسلے میں فوج کی جانب سے قاضی گنڈ درمانده سینکڑوں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو کھانے پینے کی چیزیں گرمی لباس سامان فراہم کئے گئے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پرفوج درماندہ مسافروں کی مدد کر رہی ہے
فوج کے اس اقدام پر درماندہ مسافروں ڈرائیوروں اور مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔ امید ظاہر کی کہ جس طرح سے فوج ہر وقت عوام کی خدمات کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔ اور مستقبل میں بھی ڈرائیوروں اور درماندہ مسافر کی مدد کرتی رہے گی۔


واضح رہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں روک دی گئی۔ جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو راحت پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلسل برف باری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details