جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج نے کیرئیر کونسلنگ سیشن کے دوران مقامی نوجوانوں کو مستقبل کے بارے میں مفید مشوروں سے نوازا، وہیں نوجوانوں کو بھارتی فوج میں بھرتی ہونے کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ پروگرام میں تقریباً 35 مقامی طلبہ نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران فوج نے طلبہ کو مستقبل سنوارنے کے لئے مختلف سود مند اور جائز طریقہ اپنانے پر زور دیا، وہیں سماجی برائیوں اور عسکری سرگرمیوں سے دور رہنے کی بھی تلقین کی گئی۔
اس پروگرام میں خاص کر غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اور یتیم و محتاج طلبہ شامل ہوئے جن کی گھریلو آمدنی کافی قلیل ہے۔