ضلع اننت ناگ کے دیالگام علاقے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائیفلز کی جانب سے ایک والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں واتری گام، شیچن، وانی ہامہ، کامڈ، شیر پورہ اور برینٹی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 35 نوجوانوں نے حصہ لیا۔
فوج کی جانب سے میچ کے انعقاد کا مقصد ’’نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنا ہے۔ وہیں اس اقدام سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔‘‘
فوجی افسران کے مطابق ’’بھارتی فوج نوجوانوں کے مستقبل کو لے کر کافی فکر مند ہے اسلئے فوج اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔‘‘