اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ضلع انتظامیہ سے برف ہٹانے کی اپیل - اننت ناگ میں برفباری

ضلع اننت ناگ کے شیر کشمیر کالونی انچی ڈورو کے مقامی باشندوں نے رابطہ سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، مشکلات اور پریشانیوں کی وجہ سے ضلع انتظامیہ سے جلد از جلد برف ہٹانے کی اپیل بھی کی ہے۔

appeal to remove snow to district adminstration of anantnag
اننت ناگ: ضلع انتظامیہ سے برف ہٹانے کی اپیل

By

Published : Jan 7, 2021, 7:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں برفباری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے، راستوں سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے علاقے اور گھروں میں قید ہوگئے ہیں۔

اننت ناگ: ضلع انتظامیہ سے برف ہٹانے کی اپیل

رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے اننت ناگ و دیگر قصبہ جات کے مقامی باشندوں کو طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، اکثر و بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔

ضلع کے شیر کشمیر کالونی انچی ڈورو کے مقامی باشندوں نے اپنی پریشانیوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے جلد از جلد برف ہٹانے کی اپیل بھی کی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق پانچ روز سے برفباری کی وجہ سے علاقے میں کافی زیادہ برف جمع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے ایک علاقے کا رابطہ دوسرے علاقے سے منقطع ہوگیا ہے، راستہ اور رابطہ منقطع ہونے کہ وجہ سے علاقے میں لوگ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوگئے ہیں، علاقے کی متعدد عورتیں درد زہ میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال تک پہنچانے میں بھی کافی مشکلات کا سمانا کرنا پڑرہا ہے۔

انکے کے مطابق علاقے میں مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی ضرورت ہے مگر سڑکوں پر برف ہونے کی وجہ سے ان کو ہسپتال نہیں پہنچایا جا رہا ہے اور وہ گھروں میں ہی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق متعدد دفعہ اس مشکالات اور پریشانی کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

برفباری کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا

پندرہ ہزار گلیوں کے لئے 15 جے سی بی، میئر کا انکشاف

ABOUT THE AUTHOR

...view details