کوکرناگ:ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں میونسپل کمیٹی اور مختلف اسکولوں کے اشتراک سے پالتھین مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں محکمہ بلدیات سے وابستہ کئی ملازمین کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولی بچوں کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ہانگل گنڈ سے ہوا، اس دوران اسکولی طلباء ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پالتھین مخالف نعرے درج کیے گئے تھے۔Anti Polythene Rally in Kokernag
ریلی کے دوران ملازمین اور اسکولی طلباء نے رابطہ سڑکوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا ہے۔ اس موقع پر طلباء نے لوگوں سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار نبھانے کی اپیل کی۔ Students Anti Polythene Rally in Kokernag
ریلی میں ایک استاد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پالتھین مخالف مہم کی شروعات کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔ پورے بر صغیر میں پالتھین کا بے تحاشہ استعمال کیا جا رہا ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت ہی خطرناک ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس کاروبار سے وابستہ افراد اور خاص طور پر لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پالتھین کا استعمال نہ کریں۔