قاضی گنڈ میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹیز کی جانب سے منشیات کے مضر اثرات سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے ایک تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی، اننت ناگ اور کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن، قاضی گنڈ، کے تعاون اور گڈ فارمیسی پریکٹس کے زیر اہتمام ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں علاقے کے کیمسٹس کو بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔
اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے ڈرگ کنٹرول افسران کے ذریعے گائیڈ لائنز، فارمیسی کے اچھے طریقوں کے ایس او پیز کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ منشیات کے استعمال اور ان کے مضر اثرات کے بارے میں بھی بیداری دی گئی۔ کیمسٹوں نے ایک اچھے فارماسسٹ کی ذمہ داریوں اور فرائض کے حوالے حلف سے لیا۔ ڈرگ کنٹرول افسران نے کیمسٹوں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کی بہتری کے لیے جوش اور جذبے کے ساتھ کام کریں۔
تقریب میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ’’ہمیں اپنے گھروں سے شروعات کرنی چاہئے۔ ہمیں اپنے آس پاس پڑوس میں بنی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ تقریب کے دوران اس بات کا عہد کیا گیا کہ ہر فرد منشیات مخالف مہم میں اپنا تعاون ادا کرے گی گا۔ تقریب میں مقررین نے عوام خصوصاً نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کیمسٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر کی ٹکٹ کے بغیر کسی بھی فرد کو دوائیاں فراہم نہ کریں اور ایسی ادویات کی دستیابی سے پرہیز کریں جن ادویات کو نشے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:anti drug rally tral: ترال میں منشیات مخالف ریلی
اس موقع پر قاضی گنڈ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے ڈرگ کنٹرول اتھارٹیز کو یقین دلایا کہ علاقے میں اس طرح کی کوئی شکایت محکمہ کو آج تک نہیں ملی کیوں کہ علاقے کے دوا فروشوں نے اس قسم کی ادویات بیچنے سے پرہیز کیا ہے۔ جس کی عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ نے بھی سرہانہ کی ہے۔ بعد ازاں ٹاؤن ہال قاضی گنڈ سے مین بازار تک ایک ریلی نکالی گئی جس کے تحت شرکاء نے نشہ آور اشیاء کے خاتمے سے متعلق نعرے لگائے کمیونٹی ہیلتھ آفیسر قاضی گنڈ نے بھی کیمسٹوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اننت ناگ کو نشے سے پاک بنانے میں حکام کی مدد کرنے کا مشورہ دیا۔