اردو

urdu

ETV Bharat / state

In Anantnag اننت ناگ میں نشہ کے خلاف بیداری ریلی

ضلع اننت ناگ میں نیشنل پیپلز فرنٹ کی جانب منشیات کے مضر اثرات سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے ایک تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 14, 2023, 2:22 PM IST

اننت ناگ میں نشہ کے خلاف بیداری ریلی

اننت ناگ: نشہ مکت بھارت مہم کی ایک کڑی کے تحت آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر نیشنل پیپلز فرنٹ کے رہنماؤں نے خصوصی طور شرکت کی جبکہ تقریب میں طلباء اور مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور مقامی ذی شعور باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران ڈاک بنگلو کھنہ بل سے کھنہ بل مین چوک تک ایک پیدل ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں ویری ناگ سے آئے ہوئے نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔ ریلی میں شامل نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نشہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے اور منشیات کے مضر اثرات کو عوام تک پہنچانے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا پیغام دے رہے تھے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں نے بتایا کہ اس تقریب میں منشیات کے مضر، اثرات سے متعلق سیر حاصل بات چیت کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں سے نشہ مکت ابھیان شروع کرنا چاہیے ہمیں اپنے آس پاس پڑوس میں نظر رکھنی ہیں ۔ اور اس بات کا عہد کیا کہ ہر فرد منشیات مخالف مہم میں اپنا تعاؤن ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں مقررین نے عوام خصوصاً نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔ وہیں دوسری جانب عوامی حلقوں نے اس ریلی کی کافی سراہنا کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس طرح کی ریلیاں نکالنے سے لوگوں میں بیداری پیدا ہوتی ہے ہمیں اور نوجوانوں کو اس کے طرح کے پروگرامز میں حصہ لینا چاہیے اور کشمیر کو نشہ مکت کشمیر بنانے میں اہنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : Traffic Rules Violators ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اننت ناگ میں کارروائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details