اردو

urdu

ETV Bharat / state

Another Youth Goes Missing in Kokernag: کوکرناگ کا ایک اور نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی گھر واپسی کی اپیل - عبد الرؤف چوپان لاپتہ

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں حالیہ دنوں دو نوجوان لاپتہ ہو گئے۔ Kashmiri Youth from South Kashmir Goes Missing لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے سماجی رابطہ گاہوں پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ان سے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی۔

Another Youth goes Missing in Kokernag: کوکرناگ کا ایک اور نوجوان لاپتہ، اہل خانہ نے کی گھر واپسی کی اپیل
Another Youth goes Missing in Kokernag: کوکرناگ کا ایک اور نوجوان لاپتہ، اہل خانہ نے کی گھر واپسی کی اپیل

By

Published : Jul 22, 2022, 8:58 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دور افتادہ علاقہ رین آتھڑ، کوکرناگ نام کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 20 سالہ نوجوان، جس کی شناخت عبد الرؤف چوپان ولد گلزار احمد چوپان کے طور پر ہوئی ہے، گذشتہ جمعہ سے لاپتہ ہے۔ Another Youth goes Missing in Kokernag لاپتہ ہوئے نوجوان کے اہل خانہ نے روتے بلکتے ان سے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی۔

کوکرناگ کا ایک اور نوجوان لاپتہ

عبد الرؤف کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا رواں ماہ کی 15 تاریخ کو اننت ناگ میں قائم ایک درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے اپنے گھر سے روانہ ہوا تھا، تاہم ان کے مطابق وہ مدرسہ نہیں پہنچا۔ Youth Goes Missing in Kokernag میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے رؤف کی والدہ ممتازہ بیگم نے کہا کہ ’’ہم نے چند روز بعد ہی درسگاہ پہنچ کر اپنے فرزند کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تاہم مدرسہ کے منتظمین نے کہا کہ وہ مدرسہ نہیں پہنچا۔ اس خبر سے گھر کے سبھی افراد پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے۔‘‘

رؤف کے اہل خانہ کے مطابق انہوں نے رؤف کو رشتہ داروں، دوست احباب کے یہاں بھی تلاش کیا تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ Kokernag Youth goes Missing جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن لارنو، کوکرناگ میں گمشدگی کا ایک مقدمہ دائر کیا۔ پولیس بھی اس معاملے کو لے کر متحرک ہوگئی ہے اور پولیس کی جانب سے لاپتہ ہوئے نوجوان کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ادھر لاپتہ ہوئے عبدالرؤف کے اہل خانہ نے ان سے روتے بلکتے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ Another Kashmiri Youth from South Kashmir Goes Missing دریں اثناء، کوکرناگ کے ہی ہلر نام کے علاقے سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان فیصل احمد نجار ولد گلزار احمد بھی گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے۔ ان کے اہل خانہ نے سماجی رابطہ گاہوں پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ان سے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details