اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میڈیکل کالج اسپتال میں او پی ڈی خدمات بند کرنے کا اعلان

ڈاکٹر شیخ اقبال نے کہا کہ یہ اقدام ضلع اور جنوبی کشمیر میں کورونا کے بڑھتے معاملے اور وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے تاکہ کورونا کی چین کو توڑا جائے۔

Jk_Ang01_Medical_College_PC_Vis01_Byte01_JK10018
اننت ناگ میڈیکل کالج ہسپتال میں او پی ڈی بند کرنے کا اعلان

By

Published : Apr 29, 2021, 8:33 AM IST

اننت ناگ میں کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال نے او پی ڈی یعنی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کو بند کر دیا ہے۔

جمعرات سے اب جی ایم سی اننت ناگ میں کسی بھی عام مریض کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے سپرڈینٹ شیخ اقبال صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے

اس بارے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے سربراہ ڈاکٹر شیخ اقبال نے کہا کہ یہ اقدام ضلع اور جنوبی کشمیر میں کورونا کے بڑھتے معاملے اور وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے تاکہ کورونا کی چین کو توڑا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں کورونا کے دوران معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال میں صرف ایمرجنسی خدمات جاری رہیں گی۔

اسپتال آنے والے لوگوں اور ایمرجنسی مریضوں کے لیے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

ڈاکٹر اقبال نے اس سلسلے میں لوگوں کا خاص تعاون طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ عام مریض اپنے متعلقہ علاقوں میں قائم اسپتالوں میں علاج کروانے کے لیے جا سکتے ہیں۔ جی ایم سی انتظامیہ نے ٹیلی کونسلنگ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے ڈاکٹروں کے فون نمبرات مشتہر کئے جائیں گے اور ضرورت کے وقت مریض ان نمبرات پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details