آنگن باڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے آنگن باڑی سے منسلک خواتین نے آج اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اننت ناگ: آنگن واڑی کارکنان نے مظاہرہ کیا مظاہرین نے جنفیہ عیدگاہ میں نعرہ بازی کرتے ہوئے بقایہ محنتانہ کو ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاجی خواتین نے الزام لگایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ نہ ملنے سے ان کے اہل و عیال فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن انہیں بقایہ بھتہ فراہم نہیں کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ ریلیز نہ کرنے کے باوجود انتظامیہ ان سے ہر جگہ ڈیوٹی لے رہا ہے۔ احتجاج کر رہی خواتین نے ایل جی سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ایکول ورک ایکول پے کا بھی مطالبہ کیا۔