آنگن واڑی ورکرس کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے۔ گذشتہ دو برسوں سے کام کرنے کے باجود وہ تنخواہ سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج مزید پڑھیں:پلوامہ: اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بحال، طلبا خوش
ملازمین کا کہنا ہے کہ' تنخواہ نہ ملنے کے سبب گھر چلانا دشوار ہو گیا ہے وہیں وہ اپنے بچوں کے اسکول کی فیس ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
احتجاجی ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ اگر ان کی تنخواہ جلد واگزار نہیں کی گئیں تو وہ آنے والے یوم خواتین کو بطور یوم سیاہ منائیں گے۔ لہذا ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی رکی ہوئی تنخواہوں کو فوری طور واگزار کیا جائے۔