احتجاجی افراد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک برس سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔
اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورتحال میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے دے رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران بھی انہوں نے بخوبی اپنی ڈیوٹی نبھائی اس کے باوجود بھی انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا جو سراسر نا انصافی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کووڈ ڈیوٹی کے دوران انہیں اپنے پیسوں سے، پی پی ای کٹس خریدنے پڑے جب کہ انہیں کووڈ کے مخصوص فنڈس بھی مہیا نہیں کیے گئے۔
اگرچہ دیگر ملازمین کو وقت پر تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں تاہم ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سرکار تنخواہیں واگزار کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔