اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anganwadi Workers Protest اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز کا نئی ایچ آر پالیسی کے خلاف احتجاج

اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے نئی منظور شدہ ہیومن ریسورس (ایچ آر) پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔Anganwadi workers protest against retrenchment policy

احتجاج
احتجاج

By

Published : Dec 19, 2022, 5:05 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آج آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے نئی منظور شدہ ہیومن ریسورس (ایچ آر) پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج میں شامل خواتین کے مطابق حکومت کی طرف سے وضع کردہ پالیسی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اسے فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔Anganwadi workers protest against retrenchment policy

احتجاج
انہوں نے کہا کہ 'اگر حکومت 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' کا دعویٰ کر رہی ہے تو کیا وہ اس طرح ملک بھر میں بیٹی کے مستقبل کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے؟انہوں نے ریٹائرمنٹ پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پالیسی کے خلاف نہیں ہیں مگر ریٹائرمنٹ پالیسی کو پینشن اسکیم میں لایا جائے تاکہ انکی زندگی بھی آرام سے گزر بسر ہو۔


انہوں نے مزید کہا کہ جب تک انکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جایئنگے تب وہ محکمے کو دفتری کاغذات نہیں دیں گے اور آنے والے وقت میں احتجاج میں شدت لائی جائے گی ۔


مزید پڑھیں:Anganwadi workers Protest اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details