اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anganwadi Workers Protest in Anantnag اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس کا احتجاج - آنگن واڑی ورکرس نئی ایچ آر پالیسی

اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹڈیم میں آج آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ ایچ آر پالیسی ان کے مفاد میں نہیں ہے، لہذا سرکار کو اس پر از سر نو غور کرنا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 20, 2023, 6:49 PM IST

اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکس کا احتجاج

اننت ناگ:اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم مہندی کدل میں پیر کے روز آنگن واڑی ہلپرس اور ورکس ایسوسی ایشن سے وابستہ سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت انہیں زبردستی سبکدوش کر رہی ہے جو انہیں بالکل نامنظور ہے۔ احتجاجی خواتین نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی صورت میں سرکار کو انہیں پینشن زمرے میں لانا چاہیے، جب کہ گذشتہ کئی ماہ سے انہیں اجرتوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ سرکار و انتظامیہ ان سے ہر طرح کا کام کروا رہی ہے چاہے وہ الیکشن کا کام ہو یا ناگہانی آفت، ہر وقت آنگ واڑی ورکرس پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان سے ہر طرح کی ڈیوٹی لینے کے باوجود انہیں اب تک بقایا جات واگزار نہیں کیے جا رہے ہیں او نہ ہی ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاج میں شامل ہیلپرس اور ورکرس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ ایچ آر پالیسی ان کے مفاد میں نہیں ہے، لہذا سرکار کو اس پر از سر نو غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار خواتین کے حقوق کی بازیابی کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب خواتین کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے ہیں، تاہم حوصلہ افزائی اور ترقی کے بجائے ان کے خلاف ناقص پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ احتجاجی خواتین کے مطابق اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورے نہیں کیے گئے تو وہ آنے والے وقت میں اپنے احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔ انہوں نے لفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کیا جائے اور ان کے بقایاجات کو واگزار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:Anganwari Workers Protest: اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details