اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anganwadi workers Protest اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس کا احتجاج

اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی بقایاجات کی واگزاری اور پنشن اسکیم کے زمرے میں لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔Anganwadi workers Stage Protest

Aaganwadi workers and helpers stage protest in anantnag
اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکس کا احتجاج

By

Published : Dec 6, 2022, 10:44 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کے روز آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس ایسوسی ایشن سے وابستہ کئی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین آنگن واڑی ورکرس کو پنشن اسکیم کے زمرے میں لانے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے بقایاجات کی واگزاری کو لیکر بھی اپنی روداد بیان کیں۔Anganwadi workers and helpers protest in anantnag

ننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس کا احتجاج

مظاہرین نے الزام لگایا کہ سرکار و انتظامیہ ان سے ہر طرح کا کام لے رہی ہیں چاہے الیکشن ہو یا ناگہانی آفت، ہر وقت آنگن واڑی ورکر پیش پیش رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ میں ڈیوٹی کے باوجود بھی انہیں اب محکمہ سے ریٹائر کیا جارہا یے جس کا آدر ایل جی انتظامیہ نے حال ہی میں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریٹائر ہونے کے خلاف نہیں ہے لیکن ابھی تک ان کے محکمہ کے پاس کوئی ریٹائرمنٹ پالسی نہیں ہے۔Pension Scheme For Anganwadi workers

احتجاجیوں کے مطابق انہیں ریٹائرمنٹ سے کوئی اعتراض نہیں ہے مگر ان کو بھی پینشن اسکیم کے زمرے میں لایا جائے تاکہ وہ باقی زندگی آرام سے گزر بسر کریں۔

مزید پڑھیں:Aganwadi Workers Protest جموں میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

احتجاجیوں نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ آنے والے وقت میں ان کا احتجاج سنگین نوعیت کا ہوگا جس کی ذمہ دار خود سرکار ہوگی۔احتجاجیوں نے لیفٹننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کرنے اور ان کے بقایاجات کی واگزار کا مطالبہ کیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details