اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں آنگن باڑی کارکنان کا احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن باڑی ہیلپرس اور ورکرس یونین سے وابستہ خواتین نے ملازمت کو مستقل کرنے اور بقایا اجرتوں کی ادائیگی کے مطالبے پر احتجاج کیا۔

اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکس کا احتجاج
اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکس کا احتجاج

By

Published : Jan 22, 2021, 7:32 PM IST

آنگن باڑی ہلپرس اور ورکس یونین سے وابستہ متعدد خواتین نے اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ملازمت کو مستقل کرنے، بقایا اجرتوں کو وا گزار کرنے اور ہر مہینے پابندی سے تنخواہ دینے جانے کا مطالبہ کیا۔

اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکس کا احتجاج

احتجاجی خواتین نے الزام عائد کیا کہ سرکار و انتظامیہ ان سے ہر طرح کا کام لے رہی ہیں۔ چاہے وہ ویکسینیشن ہو یا الیکشن کی ڈیوٹی، یا پھر کوئی ناگہانی آفات ہو، آنگن واڑی ورکرس ہمیشہ ہر محاذ پر انتظامیہ کے شانہ بشانہ ساتھ ہوتی ہیں۔ تاہم انتظامیہ ان کے جائز مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: ’پارکنگ کی عدم دستیابی ٹریفک جام کی اصل وجہ‘

انہوں نے کہا کہ وقت پر اجرت نہ ملنے اور کم اجرت کے باعث انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

احتجاجی خواتین نے مزید کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا نہ کیا گیا تو آنے والے وقت میں وہ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details