اننت ناگ:یونین پبلک سروس کمیشن کے سال 2022 میں لئے گئے سول سروسز امتحان کے منگل کے روز جاری کئے گئےنتائج میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نےشاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے 7 ویں رینک حاصل کی ہے۔اس سول سروسز امتحان میں جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی ایک امیدوار نے 11 ویں رینک حاصل کی ہے۔بتادیں کہ اس امتحان میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کل 7 امیدواروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بٹ نے اس امتحان میں 7 ویں رینک حاصل کی ہے۔24سالہ وسیم احمد نےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر سے سول انجینئیرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ انہوں نے سال 2021 میں اس یو پی ایس سی امتحان میں 225 ویں رینک حاصل کی تھی۔نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی وسیم احمد کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وسیم احمد کے گھر پر لوگوں کا مبارک بادی دینے کے لئے تانتا بندھ گیا ہے۔
اس حوالے سے وسیم احمد کے والد نے کہا کہ وہ اہنے بیٹے کی کامیابی سے بیٹ خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم نے محنت کرکے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔وہیں وسیم کے دادا نے بتایا کہ وسیم تقربیاً 20 گھنٹوں تک پڑھائی کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقام کو حاصل کرنے کے لیے پڑھائی ہی سب سے ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان کو موبائل فون کا کم استعمال کرنے کی اپیل کی۔