جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہیلر، کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ نوجوان منیر احمد تانترے نے آل انڈیا تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے خطے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ قومی سطح کے تقریری مقابلے (Know Your Country) میں منیر تانترے نے شمالی زون میں اول جب کہ قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
قومی سطح کے تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا کشمیری نوجوان تقریری مقابلہ ’’گاندھی گلوبل فیملی‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے تین ماہ قبل شروع کیا تھا، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں/مرکزی زیر انتظام خطوں سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔
کووڈ 19 کے پیش نظر سبھی مقابلے آن لائن منعقد کیے گئے۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: حوصلے بلند ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے، معذور کرکٹر کا قومی ٹیم میں انتخاب
منیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں شرکاء کو آس پڑوس، علاقے، خطے اور ملک میں روز مرہ کی زندگی سے متعلق مسائل و حالات پر بحث کرکے اپنے نظریات بیان کرنے کو کہا گیا تھا جس میں کئی دور کے بعد آخری 6 فائنلسٹس میں وہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ جب کہ فائنل مقابلے میں انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے منیر کے والدین نے کہا کہ ان کا فرزند ابتدائی ایام سے ہی پڑھائی کے علاوہ کھیل کود میں بھی آگے تھا۔ منیر احمد نے کراٹے میں 6 طلائی تمغے حاصل کرکے قومی سطح پر یونین ٹیریٹری کی نمائندگی بھی کی ہے۔
مزید پرھیں: جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے
منیر احمد کے والدین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فرزند کی خواہشوں کا احترام کرتے ہوئے اس کی پسند کا احترام کیا۔ انہوں نے عوام سے اپنے بچوں کی بہتر تربیت اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں اولاد کا بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کی۔