اننت ناگ (جموں و کشمیر):جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ( AWJA) کے انتخابات ٹاؤن ہال اننت ناگ میں گزشتہ روز منعقد کرائے گئے جس میں سجاد احمد ڈار نے کامیابی حاصل کی اور انہیں ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا، جبکہ ہلال احمد شاہ کو نائب صدر اور فدا حسین منٹو کو جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا۔
انتخابات چیف الیکشن ابزرور، اے سی آر اننت ناگ، شعیب نور کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ انتخابات میں سجاد احمد ڈار نے27 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ان کے حریف میر اشفاق نے 8 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر عہدے کے لئے ہلال احمد شاہ نے 27 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی حریف غزالہ نثار نے 8 ووٹ حاصل کئے۔ وہیں جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے فدا حسین نے 21 ووٹ حاصل کئے، جب کہ ان کے حریف فیاض احمد لولو نے 14 ووٹ حاصل کئے۔ انتخابی عمل میں کل ممبران کی تعداد 35 تھی جنہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال بیلٹ کے ذریعے کیا۔