جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ میں کھیلے گئے ڈورو پریمیئر لیگ میں بہترین کارکردگی کرنے والی خواتین کرکٹ ٹیم کو فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور اسیم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ممبئی اور پونے کے ٹور پر روانہ کیا گیا، جہاں ٹور کے دوران یہ خواتین کرکٹ ٹیم ممبئی اور پونے کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کریں گی۔ یہ اقدام فوج کی جانب سے خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کی ایک کڑی کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
ٹور پر روانہ ہونے سے قبل خواتین کھلاڑی میں کافی جوش و خروش نظر آیا، اور کھلاڑیوں نے فوجی افسران سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام انعقاد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کشمیر میں خواتین کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔