اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابا سخی زین الدین ولیؒ عیشمقام میں شبِ اول کا اہتمام

ضلع اننت ناگ کی مشہور زیارت حضرت بابا سخی زین الدین ولیؒ واقع عیشمقام میں ’’شب اول‘‘ کی نسبت سے سینکڑوں عقیدت مندوں نے رات بھر درود و اذکار اور دعاؤں کا اہتمام کیا۔

اننت ناگ: زین الدین ولیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
اننت ناگ: زین الدین ولیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

By

Published : Mar 29, 2021, 4:33 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام میں واقع زیارت حضرت بابا سخی زین الدین ولیؒ کا عرس نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اننت ناگ: زین الدین ولیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

منتظمین کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اس کے باوجود سینکڑوں عقیدت مندوں نے رات بھر شب خوانی کی۔ وہیں آج دن بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔

ولی کامل سخی زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کی زیارتگاہ کا شمار وادی کی عظیم درگاہوں میں ہوتا ہے یہاں سال بھر ملک و وادی کے مختلف حصوں سے بلا تفریق مذہب و ملت زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

زیارت گاہ میں ہر برس مارچ میں ’’شب اول‘‘ کی نسبت سے شب خوانی جبکہ اسکے ایک ماہ بعد ’’شب دوم‘‘ کے دوسرے روز ’زول‘ (چراغاں) کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرکے ولی اللہ کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

انتظامیہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے زائرین کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا اور عوام نے وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون سے نوازا ہے۔

منتظمین کے مطابق عرس کے موقع پر وضع کیے گئے رہنما خطوط کا پھر پور لحاظ رکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details