جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پُشرو، نوگام علاقہ کے رہنے والے ایک فوجی اہلکار کا اپاچی موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK03J 4131 دوران شب نامعلوم افراد نے چوری کر لیا۔
موٹر سائیکل کو چوری کرنے کے بعد نا معلوم افراد نے رات کے دوران اسے پشرو علاقہ میں نذر آتش کر دیا، جس سے موٹر سائیکل مکمل طور خاکستر ہو گیا۔