ضلع اننت کے ویری ناگ علاقے میں پیر کو ٹرک ڈرائیورس یونین ویری ناگ سے وابستہ درجنوں ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے ڈرائیوروں نے محکمہ ٹریفک کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں ’’ویری ناگ میں ٹریفک کی ابتر حالت‘‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’’محکمہ کے اہلکار میر بازار اور زیگ نیشنل پاس سے نیشنل ہائی وے پر چلنے والی بڑی گاڑیوں کو ویری سے ہو کر نیشنل ہاؤس پر پہنچنے کی اجازت دے رہیں ہے۔ اس کہ وجہ سے ویری ناگ سے زیگ نیشنل ہائی وے تک ہمیشہ ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔‘‘