جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آمڈ، عشمقام علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تین سالہ معصوم بچہ ندی میں غرقاب ہو گئی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ طیبہ نامی تین سالہ بچی دختر نذیر احمد میر گزشتہ شام گھر کے نزدیک ندی میں ڈوب گئی۔
ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں 3 سالہ بچی غرقاب انہوں نے کہا کہ اہل خانہ نے بچی کو فوری طور ندی سے بازیاب کرکے قریبی طبی مرکز پہنچایا، تاہم اس دوران بچی کی موت واقع ہو چکی تھی۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ کے پہرو علاقہ میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔