اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویری ناگ میں تین روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا آغاز

ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں تین روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

By

Published : Aug 21, 2021, 5:19 PM IST

ویری ناگ میں تین روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا آغاز
ویری ناگ میں تین روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا آغاز

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں ہفتہ کو مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ویری ناگ میں تین روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا آغاز

منتظمین کے مطابق مارشل آرٹ تربیتی کیمپ تین روز تک جاری رہے گا جس میں ضلع اننت ناگ سمیت وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

مارشل آرٹ تربیتی کیمپ میں ماہرین شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے آراستہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب غیر قانونی تعمیر کی اطلاع

افتتاحی تقریب میں میونسپل کمیٹی ڈورو، ویری ناگ کے صدر، ایس ڈی پی او، ڈورو سمیت مختلف افسران کے علاوہ مقامی ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details