اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: دس طلباء اسکینگ کے ایڈوانسڈ کورسز کے لیے گلمرگ روانہ

ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرگ نے اس گروپ کو اننت ناگ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور طلباء نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

By

Published : Feb 9, 2021, 8:38 PM IST

دس طلبہ اسکینگ کے ایڈوانسڈ کورسز کے لیے گلمرگ روانہ
دس طلبہ اسکینگ کے ایڈوانسڈ کورسز کے لیے گلمرگ روانہ

اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرک نے آج پسماندہ و دور دراز علاقوں سے وابستہ 10 اسکولی بچوں پر مشتمل ایک گروپ کو اسکینگ کے ایڈوانسڈ کورسز کے لۓ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے لیے روانہ کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس گروپ کو اننت ناگ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دس طلبہ اسکینگ کے ایڈوانسڈ کورسز کے لیے گلمرگ روانہ

انہوں نے کہا 'محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سےاس طرح کے پروگرامز کا انعقاد نوجوان نسل کے لئے کافی سود مند ہوگا اور اسے یقینی طور پر نوجوانوں اور بچوں میں کھیل کود کا جزبہ پیدا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے
پہلگام: سیاحوں کی آمد سے فوٹوگرافر بے حد مسرور

اس دوران بچوں میں بھی کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ بچوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی بار گلمرگ جانے کا موقع مل رہا ہے۔ گلمرگ جیسے مشہور سیاحتی مقام میں چل رہی گیمز کے بارے میں کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details