جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بدہاڈ لارنو، کوکرناگ میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول کے طلباء و طالبات نے ایک ریلی کا اہتمام کیا۔
طلبہ نے ریلی کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے اور حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے احتیاطی تدابیر عملانے کی لوگوں سے تلقین کی۔ اسکولی بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کورونا سے آگہی سے متعلق مختلف اقسام کے نعرے لکھے گئے تھے۔
ریلی میں شامل اسکولی بچوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ریلی کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس وبائی مرض سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ ریلی کے ذریعے ہم نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر عملانے پر زور دیا۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کی جانب سے دیہی علاقوں میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کے حوالے سے ریلیوں کا اہتمام عمل میں لانے کے احکامات صادر ہوئے ہیں جس کے پیش نظر انہوں نے کوکرناگ میں آگہی ریلی کا اہتمام کی۔