اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sonbrari Residents Demand Anganwadi Centre: سنبراری، کوکرناگ کے باشندوں کا آنگن واڑی سنٹر کا مطالبہ

پہاڑی علاقہ سنبراری بالا، کوکرناگ کے باشندوں کی شکایت ہے کہ سینکڑوں بچوں کے لیے ایک آنگن واڑی سنٹر ناکافی ہے۔ انہوں نے علاقے میں ایک اور آنگن واڑی سنٹر قائم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

1
1

By

Published : Oct 29, 2022, 5:10 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ ضلع کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور دراز علاقہ سنبراری بالا کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں 350 بچوں کے لئے محض ایک آنگن واڑی سینٹر قائم ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کے اکثر بچے مرکز کی جانب سے جاری کی گئی مختلف اسکیموں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ Sonbrari Residents Demand Anganwadi Centre

سنبراری، کوکرناگ کے باشندوں کا آنگن واڑی سنٹر کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آئی سی ڈی ایس کی جانب سے پہلے ہی ایک سینٹر قائم کیا گیا تھا، تاہم علاقے میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی آبادی کثیر تعداد میں موجود ہے، جس کے پیش نظر علاقے کے بیشتر بچے مختلف اسکیموں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ’’محکمہ آئی سی ڈی نے کئی سال قبل علاقے میں ایک اور آنگن واڑی سینٹر کے قیام کے علاقے کا جائزہ لیا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ کا دورہ بس دورے تک ہی محدود رہا، زمینی سطح پر محکمہ کچھ بھی عملانے سے قاصر رہا۔‘‘ Angan Wadi Centre in Sonbrari Kokernag

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بچوں کی آبادی میں روز افزوں اضافہ ہوتا ہے وہیں پہاڑی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ اکثر کنبے سینٹر سے کافی دوری پر آباد ہیں۔ جس کے باعث بچوں کا سینٹر تک پہنچنا دشوار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم اور جنگلی جانوروں کا خطرہ لاحق رہنے سے والدین سمیت بچے بھی آنگن واڑی سنٹر جانے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔ Sonbrari Kokernag Residents Demand Angan Wadi Centre

مزید پڑھیں:Anganwadi Centre for Aadpora: آرڑپورا علاقہ میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے سنبراری علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لانے کی اپیل کی ہے تاکہ علاقہ کے بچے بھی مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details