جہاں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطہ دوسرے روز بھی منقطع رہا۔ وہیں وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں۔
جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں انتظامیہ نے اگرچہ دوپہر تک ضلع کی اہم رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری رکھا لیکن بیشتر اندرونی سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹائی گئی ہے لیکن لنک روڈز پر ابھی بھی برف جمع ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔