اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: دکاندار پیٹرول چھڑک کر برف پگھلانے پر مجبور - urdu news

انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ سڑکوں سے برف ہٹائی گئی۔ تاہم برف کو سڑک کے کناروں پر جمع کیا گیا۔ منفی درجہ حرارت کے بعد سڑکوں کے کنارے جمع شدہ برف کے انبار لگ چکے ہیں جس کے سبب دکانداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

اننت ناگ میں دکاندار پٹرول چھڑک کر برف پگھلانے پر مجبور
اننت ناگ میں دکاندار پٹرول چھڑک کر برف پگھلانے پر مجبور

By

Published : Feb 1, 2021, 7:09 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ میں دکانوں کے آگے جمع شدہ برف کے انبار سے دکاندار کافی پریشان ہیں۔ اپنی دکانوں کی جانب راستہ کھولنے کے لئے کے پی روڈ اننت ناگ کے دکاندار جمع شدہ برف پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر پگھلانے پر مجبور ہو گئے ہیں تاکہ خریدار ان کی دکانوں کی جانب رخ کر سکیں۔

موسم سرما کے سرد ترین ایام چلہ کلان کے دوران ہوئی بھاری برفباری کے دوران لوگوں کو گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے جہاں بجلی پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ وہیں شدید برفباری کے دوران سڑک رابطہ منقطع ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت محدود ہو گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ سڑکوں سے برف ہٹائی گئی۔ تاہم برف کو سڑک کے کناروں پر جمع کیا گیا۔ منفی درجہ حرارت کے بعد سڑکوں کے کنارے جمع شدہ برف کے انبار لگ چکے ہیں جس کے سبب دکانداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

اننت ناگ میں دکاندار پٹرول چھڑک کر برف پگھلانے پر مجبور
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اننت ناگ کے مختلف بازاروں خاص کر، کے پی روڈ کے دکانداروں نے کہا کہ دکانوں کے آگے برف کے انبار جمع ہونے سے ان کے کاروبار میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے تو برف ہٹائی گئی تاہم دکانوں کے آگے جمع شدہ برف کو ہٹانے کی زحمت نہیں کی گئی جس کے سبب خریدار دکانوں کی جانب آنے سے کتراتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ان کا کاروبار پہلے ہی متاثر ہوا ہے۔ وہیں انتظامیہ کی لاپروائی سے ان کے کاروبار میں مزید رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ برف جم کر کافی سخت ہو چکی ہے جسے معمولی اوزار سے ہٹانا کافی مشکل ہے اسلئے وہ پیٹرول چھڑک کر آگ کی تپش سے برف کو پگھلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے برف کو جلد از جلد ہٹانے کا پر زور مطالبہ کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details