ضلع صدر مقام اننت ناگ سے 25 کلو میٹر دور شیخپورہ، شانگس میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث Sheikhpora shangas without basic facilities مقامی آبادی انتظامیہ سے نالاں ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے گاؤں دیہات میں تعمیر وترقی اور بنیادی ضروریات بہم پہچانے کے بلند و بانگ دعوے شیخپورہ، شانگس جیسے علاقوں کا کا دورہ کرکے سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بنیادی سہولیات سے محروم شیخپورہ علاقہ کے باشندے Lack of Basic facilities in Shangas Anantnag انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ برفباری کے ایام میں شیخپورہ، شانگس علاقہ کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے پوری طرح کٹ کر رہ جاتا ہے اور علاقے میں لوگوں کو پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترسنا پڑتا ہے، وہیں بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث انہیں گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے علاقے کو نظر انداز کیا ہے، آج کے اس جدید دور میں بھی ہمیں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام اور پینے کے پانی کی سپلائی بحرانی صورتحال کی شکار ہیں۔‘‘