اگرچہ تاریخی اور سیاحتی اعتبار سے جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کے مقابلہ میں ضلع اننت ناگ کی ایک منفرد پہچان ہے۔ تاہم سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مذکورہ ضلع کی پہچان اور خوبصورتی بری طرح متاثر ہے۔
اننت ناگ : سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان ضلع اننت ناگ کا دل دہلانے والے لال چوک سمیت قصبہ اننت، ناگ کے مختلف بازاروں جیسے مٹن چوک، سرنل بالا، ریشی، بازار، ملک ناگ، جنگلات منڈی، چینی چوک و دیگر کئی مقامات میں سڑکوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں خاص کر اسکولی بچوں مریضوں اور آمد و رفت کے پیشے سے جڑے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بارش کے دوران قصبہ اننت ناگ کی خستہ حال رابطہ سڑکوں پر پانی اور کچڑے جمع ہوتے وہیں خشک موسم میں دھول کی وجہ سے راہگیروں اور دکانداروں کو گونا گو دقتیں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کہا کہ' قصبہ اننت ناگ کی تمام خستہ حال رابطہ سڑکوں کی مرمت اور تزئین کاری کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ' موسم خراب ہونے کی وجہ سے سڑکوں کو درست کرنے میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ مزید جلد ہی تمام مسائل کا ازالہ کیا جائے گا'۔