جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام سے سرینگر جا رہی ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK01L-4443 ضلع اننت ناگ کے چینی واڈر، سریگفوارہ علاقے میں مبینہ طور پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ Anantnag Road Accident۔ حادثے کے سبب منی بس میں سوار چھ سیاح زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔
Six Tourists Injured in Anantnag: اننت ناگ سڑک حادثے میں چھ سیاح زخمی - سریگفوارہ علاقے میں ایک منی بس کے الٹ جانے کے نتیجے میں چھ سیاح زخمی
جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ کے چینی واڈر، سریگفوارہ علاقے میں ایک منی بس کے الٹ جانے کے نتیجے میں چھ سیاح زخمی Six Tourists Injured in Anantnag ہو گئے ہیں۔
اننت ناگ سڑک حادثے میں 6سیاح زخمی
زخمیوں کی شناخت بھرت پنگلے ولد دتا رائے، ونیت پنگلے ولد بھرت پنگلے، سنیتا زوجہ بھارت پنگلے، سلوچنا زوجہ کھاندا رائے، لتا ووڈاگر زوجہ پی ایس گیسے، سنندا زوجہ بندھا کے طور پر ہوئی ہے۔ Six Tourists Injured in Anantnag۔ زخمی ہونے والے سبھی سیاح ریاست مہاراشٹرا کے پونے شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ زخمی سیاحوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔