ضلع اننت ناگ کے شسٹرگام، ڈورو علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے علاقے میں سرکاری اسکول کے قیام کی مانگ کو لیکر ڈی سی آفس اننت ناگ کے احاطے میں احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے مظاہرین نے بتایا کہ 2004 میں حکومت نے ان کے علاقے میں ایس ایس اے اسکیم کے تحت ایک پرائمری اسکول کو منظوری دی تھی جس کے بعد اسے 2010 میں مڈل سکول میں آپ گریڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنہ2016 میں کرائے کی ایک عمارت، جہاں اسکول قائم تھا، کو مسمار کر دیا گیا اور 125 طالب علموں کو چیکی امیر سنگھ گائوں میں واقع دوسرے گورنمنٹ پرائمری سکول منتقل کیا گیا۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے 1.5 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا دشوار ہو رہا ہے جس کے سبب طلبہ اسکول جانے سے کتراتے ہیں۔