اردو

urdu

کوکرناگ: احتجاج کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جا رہا

By

Published : Sep 10, 2021, 6:15 PM IST

جنوبی کشمیر میں کوکرناگ کے ہیر گام، ذلنگام علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کر رہے ہیں۔

کوکرناگ: ’احتجاج کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جا رہا‘
کوکرناگ: ’احتجاج کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جا رہا‘

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے ہیر گام، ذلنگام علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ: ’احتجاج کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جا رہا‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ دہائیوں سے لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے نصب کی گئی پانی کی پائپ لائن علاقے سے ہو کر گزرتی ہے جس سے کئی دیہات کے لوگوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم انکے مطابق ’’ہیرگام کے لوگوں کو پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رواں برس گرمی نے کافی شدت اختیار کر لی جس سے علاقہ کے چشمے بھی سوکھ گئے، جس کے سبب لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اجافہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں خصوصا خواتین کو ذلنگام کے جنگلات میں جا کر کئی کلومیٹر کی مصافت طے کر کے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے، جس کے سبب انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کی عدم دستیابی کے سبب انہوں نے احتجاج بھی کیے تاہم انکے مطابق انتظامیہ نے پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتوں گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کی جانب سے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

مزید پڑھیں؛'ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھارہا'

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں فون پر محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب سے بات کی، انہوں نے کہا کہ اننت ناگ - سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کی مرمت اور کشادگی کے دوران مختلف مقامات پر پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛اننت ناگ میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے ہیرگام، ذلنگام کا دورہ کرکے جائزہ لیا جائے گا، انکے مطابق جلد ہی عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details