اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت

ضلع اننت ناگ کے بیورہ، بجبہاڑہ طبی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بجبہاڑہ: ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کا مطالبہ
بجبہاڑہ: ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کا مطالبہ

By

Published : Sep 27, 2021, 5:42 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بیورہ، بجبہاڑہ علاقے میں تقریباً 20 سال قبل ایک ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، جسے آج تک اپگریڈ نہیں کیا گیا۔

بجبہاڑہ: ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کا مطالبہ

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کرائے ایک کمرے میں قائم ڈسپنسری میں محض ایک نرس کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ بیورہ علاقہ ایک گنجان آبادی والا علاقہ ہے، جس کے سبب کثیر آبادی کو طبی سہولیات کے فقدان کے باعث پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بیروہ کے باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’محکمۂ صحت نے علاقہ میں قائم ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کے خواب تو دکھائے، تاہم آج تک بیورہ کے لوگوں کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیے گئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’علاقہ کافی پسماندہ ہے، لوگوں کے پاس نجی گاڑیوں کی سہولیات دستیاب نہیں اور ایمرجنسی کے دوران بیماروں کو اسپتال پہنچانے میں کافی وقت لگتا ہے، جس کے سبب بعض اوقات مریضوں کی علاج نہ ملنے سے موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛سرینگر اور جموں کے ہسپتالوں میں کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب

انہوں نے انتظامیہ سے ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں چیف میڈیکل آفیسر مختار احمد شاہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ سے متعلق محکمہ کے عہدیداروں سے بات کرکے ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کے لیے جلد ہی اقدامات اٹھائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details