اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ٹیوبر کلوسس (ٹی بی) معاملات میں 60 فیصد کی کمی کے سلسلہ میں ضلع کو سونے کا میڈل حاصل ہونے کے سلسلہ میں ٹی بی مرکز کی جانب سے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، ضلع ترقیاتی کمیشنر ،چیف میڈیکل افسر، ڈپٹی سی ایم او سمیت محکمہ صحت سے وابستہ کئی ڈاکٹرز اور افسران شامل ہوئے ۔Anantnag Received Gold Award For Reducing TB Cases
ضلع کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا DC Anantnag Dr Piyush Singla نے اس موقع پر محکمہ صحت کے مختلف عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ اس اعزازی تقریب کی صدارت کی، جن کی محنت اور لگن کے نتیجے میں اننت ناگ میں ٹی بی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اس موقع پر ڈی سی نے تمام حاضرین سے ٹی بی کے خاتمے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا عہد کیا۔
انہوں نے اننت ناگ اور کولگام کے میڈیکل ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ٹی بی پر تیزی سے قابو پانا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Anantnag Received Gold Award For Reducing TB Cases: ٹی بی کی روک پر اننت ناگ کو ملا سونے کا تمغہ - ڈاکٹر پیوش سنگلا
اننت ناگ کو تب دق(ٹی بی) کی روک کے لیے سونے کا تمغہ ملا اور اس سلسلے میں ضلع میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کی۔Anantnag Received Gold Award For Reducing TB Cases
anantnag-received-gold-award-for-reducing-tb-cases
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگلے سال تک اننت ناگ ٹی بی سے پاک ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع کو ٹی بی سے 60 فیصد کم کرنا اور اننت ناگ کو ٹی بی سے پاک بنانے میں سی ایم او، ڈپٹی سی ایم او، و دیگر افسران اور رہنماؤں کی ناقابل تسخیر کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر سنگلا نے یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ کی مستقبل کوششوں میں محکمہ صحت کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کرے گی۔