جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیدگاہ میدان میں جموں کشمیر کسان تحریک کے بینر تلے لوگوں نے کسان احتجاج کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران احتجاجیوں نے زبردست نعرہ بازی کی اور کہا کہ وہ ملک کے دیگر ریاستوں کے کسانوں کے ساتھ ہیں ۔
مظاہرین کی قیادت سی پی آئی ایم کے جموں کشمیر سکریٹری و کسان تحریک سربراہ غلام نبی ملک کر رہے تھے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ جموں کشمیر میں غیر قانونی قبضوں کا بہانہ دیکر اب انتظامیہ یہاں کے لوگوں کو بھی زمینوں سے بے دخل کر رہا ہے۔ جسکی اب ہر سمت سے مخالفت ہونے لگی ہے۔