اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کی عدم دستیابی، ڈورو میں احتجاج - ٹریفک کی نقل و حمل متاثر

بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نتھی پورہ، ڈورو کے باشندوں نے سڑک پر رکاوٹیں حائل کیں جس سے ٹریفک نظام متاثر ہوا۔

بجلی کی عدم دستیابی، ڈورو میں احتجاج
بجلی کی عدم دستیابی، ڈورو میں احتجاج

By

Published : Mar 3, 2021, 10:47 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نتھی پورہ، ڈورو کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

بجلی کی عدم دستیابی، ڈورو میں احتجاج

نتھی پورہ کے باشندوں نے بجلی کی عدم دستیابی کو لے کر اننت ناگ - ڈورو سڑک پر رکاوٹیں حائل کرکے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج درج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انکا علاقہ گزشتہ دوہفتوں سے بجلی سے محروم ہے جس کے سبب انہیں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں لوگوں کی جانب سے کئی بار محکمہ کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود بھی معاملہ جوں کا توں ہے جس کے سبب لوگ سڑک پر احتجاج کرنے کے لئے مجبور ہو گئے۔

افسران کی مداخلت کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے اور سڑک پر گاڑیوں کی آوا جاہی کافی دیر بعد بحال ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details