پرنسپل سیکرٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے، نوین کمار چودھری نے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ، بجبہاڑہ میں زیر تعمیر فروٹ منڈی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران پرنسپل سیکریٹری نے مارکیٹ انٹر ونشن اسکیم کی پیشرفت کا بھی جائزہ کیا۔
اننت ناگ: پرنسپل سیکریٹری نے جبلی پورہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، کے کے سدھا ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ مارکیٹنگ کشمیر، چیف ہارٹیکلچر افیسر اننت ناگ اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔
سکریٹری کو ضلع میں مارکیٹ انٹرونشن اسکیم کے نفاذ کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ کاشتکاروں نے اپنے سیب فروخت کرنے کے لئے مذکورہ اسکیم کے لئے اپنا اندراج کرایا ہے اور مزید کاشتکاروں کو اپنا اندراج کروانے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری نے فروٹ کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اپنے میوے ’’ایم آئی ایس‘‘ کے تحت منظور شدہ نرخوں پر فروخت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کے اکاؤنٹ میں ڈی بی ٹی کے ذریعے رقم منتقل کی جائے گی۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو کاشتکاروں کی سہولت کے لئے فروٹ منڈی کی سڑکیں مکمل کرنے کے علاوہ بجلی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔