پی ڈی پی، کانگریس اور این سی کے صدور و اہم کارکنان نے اس واقعہ کے خلاف سخت مذمت کی ہے وہیں میونسپل کمیٹیوں کی انجمن کے رہنما محمد اقبال آہنگر نے بھی اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ڈورو میونسپل کمیٹی کے صدر اقبال آہنگر نے کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر اس طرح کی قاتلانہ حرکت قابل مذمت ہے اور سرکار کو سیاسی طور پر منسلک افراد کی سیکورٹی کے بارے میں پھر ایک بار سوچنا چاہیے۔
ادھر ملک کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی اس طرح کے واقعات کو امن دشمن عناصر کی سازش سے تعبیر کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے قتل میں ملوث افراد کی بھوکھلاہٹ قرار دیا۔