اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ پولیس نے چند گھنٹوں میں مسروقہ مال برآمد کرلیا - ایف آئی آر

اننت ناگ پولیس نے چوری کا معاملہ کچھ گھنٹوں میں حل کرکے نقب زنوں سے تقریباً دو لاکھ روپئے مالیت کے زیورات بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بجبہاڑہ پولیس نے چند گھنٹوں میں چوری کا معاملہ حل کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا
بجبہاڑہ پولیس نے چند گھنٹوں میں چوری کا معاملہ حل کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا

By

Published : Jul 24, 2021, 4:26 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ پولیس اسٹیشن میں گوری علاقہ کے رہائشی محمد جبار ڈار نامی ایک شخص نے چوری کی ایک تحریری درج کی جس کے بعد بجبہاڑہ پولیس نے فوری طور کارروائی عمل میں لائی۔

شکایت کنندہ کے مطابق انکے رہائشی مکان سے تقریبا 2 لاکھ مالیت کے زیورات چوری ہوئے۔ کارروائی کے دوران بجبہاڑہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی۔ پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص نے چوری کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن بیورو نے راجوری میں دو ملازمین کو رشوت لیتے گرفتار کیا

پولیس کے مطابق چوری کیے گئے سبھی زیورات نشاندہی کے بعد پمپوش محلہ کی ایک دکان سے برآمد ہوئے، جو عادل احمد ڈار نامی ایک مقامی شخص کی دکان ہے۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت گوری، ہانجی پورہ، اننت ناگ کے شاہد ڈار کے طور پر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آگرہ: خاتون سمیت تین بچوں کا بے رحمانہ قتل

اس حوالے سے پولیس نے ایک ایف آئی آر 213/2021 بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details