اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات کے خلاف اننت ناگ پولیس کی کاروائی جاری - operation against drugs continues

اننت ناگ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 35 کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ اس میں ملوث 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Anantnag police
Anantnag police

By

Published : May 3, 2021, 8:25 PM IST

سماج کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے اننت ناگ پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران منشیات مخالف مہم میں کافی تیزی لائی گئی۔ حال ہی میں امتیاز حسین کا بطور ایس ایس پی اننت ناگ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈرگ مافیہ کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کی سربراہی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔ جبکہ اس میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اننت ناگ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 35 کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ اس میں ملوث 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


رواں ماہ کے دوران 40 کلو تین سو پچہتر گرام چرس، 52 کلو گرام فُکی، 19 کلو بھنگ پوڈر، 22 کلو گرام پوشتہ کا چھلکا، 5217 نشیلی ادویات کی گولیاں، 2285 کوڈین بوتلیں، براؤن شُگر، ہیروئن 10۰23 گرام ضبط کیا گیا ہے۔


عوامی حلقوں کی جانب سے منشیات مخالف پولیس کی اس بہتر کارکردگی کی تعریف کی جا رہی ہے۔ وہیں پولیس کی طرف سے عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اس مہم میں انہیں اپنا تعاون فراہم کریں تاکہ سماج سے منشیات کی برائی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details