اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں شراب اسمگلر گرفتار - مذکورہ شخص کو حراست میں لےکر ایف آئی آر درج

تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے مین چوک کھنہ بل میں پولیس چیک پوائنٹ پر پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک شخص کے قبضہ سے اکسٹھ شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔

اننت ناگ میں شراب اسمگلر گرفتار
اننت ناگ میں شراب اسمگلر گرفتار

By

Published : Feb 28, 2020, 8:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:40 PM IST

اننت ناگ پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لےکر ایف آئی آر درج کی ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت مگرکوٹ ضلع رامبن کے رہنے والے ونود سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ شخص اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں شراب کی تسکری کر رہا تھا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اننت ناگ پولیس کے اس قدم کی ستائش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے پولیس سے مستقبل میں بھی منشیات کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details