منشیات کا قلع قمع کرنے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے جمعہ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اننت ناگ کے مٹن علاقے میں پولیس کی ایک پارٹی نے نانل علاقہ میں ناکہ قائم کیا جس دوران دو افراد سے منشیات بر آمد کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت کریڈ زال نانل کے رہنے والے بلال احمد لون ولد محمد امین لون اور گلزار احمد پڈر ولد محمد رمضان پڈر کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بلال احمد کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس پاؤڈر اور 9 کلو گرام خشک بھنگ برآمد کی گئی جبکہ گلزار احمد پڈر سے 2 کلو چرس اور 4 کلو گرام خشک بھنگ بر آمد کی گئی ہے۔
دونوں ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مٹن تھانہ میں معاملہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔