جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کی دوپہر جنگلات منڈی پولیس چوکی سے وابستہ پولیس اہلکاروں کی ایک نے بلال کراسنگ، جنگلات منڈی کے مقام پر ایک ناکہ قائم کیا۔
ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سے منشیات کے لئے استعمال کی جانے والی، میفر پی ڈی، اور اسپازمو پروکزوان کے 7 ہزار 1 سو 60 گولیاں (ٹیبلٹس) بر آمد کی گئیں۔
اس سلسلہ میں پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کو گرفتار کرکے منشیات کو ضبط کر لیا۔