اننت ناگ: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اننت ناگ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Two Drug Peddler Arrested, Contraband Substances Recovered اننت ناگ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے دو افراد کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
Drug Peddlers Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار - اننت ناگ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ Drug Peddlers Arrested in Anantnag کیا ہے۔
اننت ناگ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت ریشی کالونی، میر دانتر کے رہنے والے حامد نثار شاہ ولد نثار احمد شاہ اور برینٹی بٹ پورہ، دیالگام سے تعلق رکھنے والے سہیل احمد شیر گوجری ولد منظور احمد شیر گوجری کے طور پر کی ہے۔ Anantnag Police Arrested two Drug peddlers پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے سے 6.5 کلو گرام چرس اور کوڈین فاسفیٹ کی 28 بوتلیں ضبط کی گئیں۔
ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اننت ناگ پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس و انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔