منگل کے روز جموں وکشمیر کی اننت ناگ پولیس نے قصبہ اننت ناگ میں سرگرم چوروں کے ایک گروہ کو پکڑ لیا۔چوروں کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں ملوث چھہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اورچوری شدہ لاکھوں روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔
ملزمین کی شناخت اولڈ عید گاہ کے رہنے والے آصف احمد ملک ولد غلام رسول ملک، آنچی ڈورہ سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد بٹ ولد عبدالغنی بٹ، اُویس احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی ساکن جنگلات منڈی ،سرنل کے رہنے والے فیصل نذیر ملک ولد نذیر احمد ملک کے طور پر ہوئی ہے۔