اننت ناگ:معاشرے سے منشیات کی بدعت کے خاتمے کے لئے جموں و کشمیر پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے بدھ کو ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیا برآمد کر لی ہے۔ اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ بجبہاڑہ پولیس کو منشیات فروشی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس پارٹی نے فروٹ منڈی جبلی پورہ کے قریب ایک ناکہ قائم کیا۔
اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک انداز میں گھوم رہے ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اُس شخص کی تویل سے براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت فصیل اشرف زرگر ولد محمد اشرف زرگر کے کے طور پر کی ہے۔