ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ضلع پولیس نے دو منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں poppy straw ضبط کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر قائم کیے گئے ایک ناکے پر تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد کی تحویل سے منشیات ضبط کرکے دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی تحویل سے قریب 57کلو گرام وزنی Poppy Straw کو ضبط کیا گیا۔
اننت ناگ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت مظفر احمد داس ساکن واگہانہ، بجبہاڈہ اور فیاض احمد بٹ ساکن کتری ٹینگ، بجبہاڑہ کے طور پر کی ہے۔